ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکلی خاتون کی بنگلورو میں ہوئی مشکوک حالت میں موت : شوہر اور ساس کے خلاف قتل کا معاملہ درج

بھٹکلی خاتون کی بنگلورو میں ہوئی مشکوک حالت میں موت : شوہر اور ساس کے خلاف قتل کا معاملہ درج

Tue, 03 Mar 2020 21:07:56    S.O. News Service

بھٹکل:3؍ مارچ(ایس اؤ نیوز)بھٹکل کی ایک خاتون کی بنگلورو میں مشکوک حالت میں موت واقع ہونے کے بعد بنگلورو کے رہنے والے اسی کے شوہر اور ساس کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بنگلور آر ٹی نگر میں بھٹکل کارگیدے کی ایک خاتون جس کی شناخت موکامبیکا عرف ریشما (37) کی حیثیت سے کی گئی تھی، کی یکم مارچ کو موت ہوئی تھی، بتا یا گیا تھا کہ اس کی نعش بنگلور میں واقع اسکے سسرال  کے مکان کے ایک کمرے میں چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی تھی

آ ج منگل کو مہلوکہ کی نعش بھٹکل لاکر آخری رسومات ادا کی گئ۔

بتایا گیا ہے کہ ریشما کی شادی گزشتہ سال یعنی یکم مئی 2019 کو بنگلورو آرٹی نگر کے مکین وویک شنکر ائیر کے ساتھ ہوئی تھی۔

ریشما کی مشکوک موت کے بعد اس کی والدہ لکشمی نائک نے بنگلور پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی کی ہے کہ ریشما نے اسے اپنی ساس نرملا کے تعلق سے بتایا تھا کہ اس کی ساس نرملا (58) سمیت ریشماکا شوہر وویک ائیر دونوں  ریشماکو بےحد تنگ وہراساں کرتے تھے۔ شکایت کے مطابق اسے قتل کی بھی دھمکی دی جاتی تھی۔ لکشمی نائک نے وویک پر اس بات کا بھی الزام لگایا ہے کہ اس نے امریکہ جانے کے لئے پانچ لاکھ روپیوں کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے بنگلورو آر ٹی نگر پولس نے ریشما کے شوہر سمیت ساس کو بھی گرفتار کرلیاہے، چھان بین جاری ہے۔


Share: